گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بنوں رسہ کشی مقابلے بنوں ٹائیگرز نے جیت لئے

پیر 6 دسمبر 2021 23:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بنوں رسہ کشی مقابلے بنوں ٹائیگرز نے جیت لئے فائنل میں شائنگ سٹار کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ،مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منڈان بنوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ چیف انسٹرکٹر فزیکل ایجوکیشن حبیب الله، عائشہ نورین ، زاہدہ ، نجمہ ، حنا، فرید خان صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد ٹیکنیکل آفیشلز اعجاز محمد ، عتیق الرحمان ، محمد علی اور عزیر محمد سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں ، خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بنوں میں رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے جس میں کالج کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا،ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں شائنگ سٹار نے سٹارز گروپ کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بنوں ٹائیگرز نے منڈان ٹائیگرز کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ، جبکہ فائنل میں بنوں ٹائیگرز نے شائنگ سٹار کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں سٹارز گروپ نے منڈان ٹائیگرز کو تین صفر سے ہرایا ، آخر میں مہمان خصوصی نے پرنسپل مسرت نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں