سینیٹ انتخاب کے لیے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد

منگل 7 دسمبر 2021 00:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخاب کے لیے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کر دیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے شوکت ترین کا ووٹ ووٹ کے پی منتقل کرنے پر اعتراض جمع کرایا گیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کے مطابق 20 دسمبر کوشوکت ترین خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوں گے ،96 ارکان ووٹ دے کر شوکت ترین کوکامیاب کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وکلا پیش ہوئے جو اعتراضات تھے الیکشن کمیشن نے مسترد کر دئیے اپوزیشن سے درخواست ہے کہ اپنے کاغذات واپس لے لیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں