محکمہ ایکسائز تھانہ پشاور ریجن کی انسداد منشیات مہم میں ایک اور کامیاب کارروائی، 2400 گرام چرس برآمد

منگل 7 دسمبر 2021 23:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) محکمہ ایکسائز تھانہ پشاور ریجن کی انسداد منشیات مہم میں ایک اور کامیاب کاروائی، 2400 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسر پشاور و مردان ریجن وحید خان کی زیر نگرانی SHO تھانہ پشاور ریجن محمد ریاض اور سب انسپکٹر عدنان شاہدنے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر پیر زکوڑی پل جی ٹی روڈ پر مسافر گاڑی کو روک کر تلاشی کے دوران گاڑی میں سوار مسافر سے 2400 گرام چرس برامد کی، ملزم لال مرجان ولد زریاب ساکن باڑہ ضلع خیبر کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا،

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں