منشیات فروشوں کے خلاف ایبٹ آباد پولیس کا بھرپور آپریشن

رواں ماہ پہلے ہفتے میں 15 گرفتار،21 کلو 435 گرام چرس، 08 کلو 724 گرام ہیروئن اور 01 کلو آئس برآمد

منگل 7 دسمبر 2021 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں ایبٹ آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخواہ پولیس معظم جاء انصاری کی ہدایات پر قائم نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیمNET کے ہمراہ کاروائیوں کے دوران ایبٹ آباد پولیس کے مختلف تھانہ جات کی حدود سے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ایبٹ آباد پولیس نے 15 منشیات فروشوں کی گرفتاریاں عمل میں لائیں جن کے قبضے سے 21 کلو 435 گرام چرس، 08 کلو 724 گرام ہیروئن اور 01 کلو آئس برآمد کی گئی ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے جملہ ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ عوام سے منشیات فروشوں کیسوشل بائیکاٹ اور منشیات فروشوں کی اطلاع مقامی پولیس کو دینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروش ہماری آنے والی نسلوں کے دشمن ہیں یہ ہماری نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھول رہے ہیں عوام کے تعاون سے ان کا قلع قمع یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ترجمان ایبٹ آباد پولیس

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں