ڈی ایس پی گل عارف خان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

منگل 7 دسمبر 2021 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی گل عارف خان کے اعزاز میں ایک سادہ اور مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایس پی آپریشنزہارون رشیداور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے ڈی ایس پی گل عارف خان کے پیشہ ورانہ صلاحتیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پشاور پولیس کے لئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی گل عارف خان نے پیشہ ورانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین خدمات انجام دیئے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران ڈی ایس پی گل عارف خان نے کہا کہ کیپٹل سٹی پولیس پشاور میں گزارے شب و روز اور سروس کے دوران پولیس افسران و جوانوں کی جانب سے ملنے والی محبت کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔آخر میں ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے ڈی ایس پی گل عارف خان کو خصوصی شیلڈ اور تحائف پیش کئے اور ان کو پورے پیار و خلوص اور نیک تمناوں کے ساتھ رخصت کیا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں