خیبر پختونخوا حکومت نے تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے

بدھ 8 دسمبر 2021 23:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) حکومت خیبر پختونخوا نے تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنزیومر کورٹ ایبٹ آباد کے جج سید اصغر علی شاہ کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت جج کنزیومر کورٹ مردا ن تعینات کر دیا گیاجبکہ جج کنزیومر کورٹ مردان مسز سعدیہ ارشد کی بحیثیت جج کنزیومر کورٹ ایبٹ آباد اورجج کنزیومر کورٹ لکی مروت مسز فرح عطا ء اللہ کو پشاور ہائی کورٹ پشاور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ اس امر کا علان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں