انسداد پولیو مہم میں ہر کوئی اپنے حصہ ڈالے اور پولیو سے بچاؤ میں تعاون یقینی بنائے،شوکت علی یوسفزئی

بنوں ڈویژن میں کافی عرصہ سے پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا، کمشنر بنوں ڈویژن

بدھ 8 دسمبر 2021 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے۔اس لئے انسداد پولیو مہم میں ہر کوئی اپنے حصہ ڈالے اور پولیو سے بچاؤ میں تعاون یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے بنوں ڈویژن میں کافی عرصہ سے پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اور دعا ہے کہ آئندہ بھی بنوں ڈویژن اس موذی مرض سے محفوظ رہے۔

اس مقصد کے حصول کیلئے قومی مہم برائے انسداد پولیو (نیشنل ایمیونیزائیشن ڈی) 10 دسمبر سے 14 دسمبر2021 تک پانچ دنوں پر مشتمل پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں محمد زبیر خان نیازی،ڈپٹی کمشنر لکی مروت اقبال حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان ریاض خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت شہزادہ عمر عباس بابر، ایس پی انویسٹیگیشن بنوں ضیاء حسن، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شمالی وزیرستان عقیق حسین ،شعبہ صحت کے حکام، پاک آرمی کے متعلقہ افسران اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔

اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے اور بنوں ڈویژن کو اس مقصد کے حصول کے سلسلے کے راستے میں ہر رکاوٹ ختم کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔ جن میں پولیو ورکرز کے تعداد کو بڑھانا اور سیکیورٹی صورتحال کو مضبوط بنانا ہے تاکہ ہر بچے کو قطرے پلا کر پولیو وائرس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔اجلاس میں ضلع بنوں، لکی مروت اور شمالی وزیرستان کے متعلقہ پولیو افسران نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے انسداد پولیو میں کامیابیوں کے حصول پر پولیو افسران کے جاری کاوشوں کو سراہااور کہا کہ وہ آئندہ طے شدہ اہداف کی تکمیل تک تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ کمشنر بنوں ڈویژن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے پولیو مہم میں حصہ لینے والے کارکنان کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔اس کے علاؤہ ڈویژن بھر کی ضلعی انتظامیہ انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے ٹیموں کے تمام ضروریات اور جائز مطالبات پورا کریگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں