سیالکوٹ واقعہ ،پشاو ر سمیت صوبے بھر میں فیکٹریو ں کی سیکورٹی کیلئے نئے ایس او پیز و ضع

بدھ 8 دسمبر 2021 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) سیالکوٹ میں سری لنکا شہری کے قتل کے واقعہ کے بعد پشاو ر سمیت صوبے بھر میں فیکٹریوں کے لئے سیکورٹی کے لئے نئے ایس او پیز واضع کر دیئے ہیں پشاور سمیت صوبے بھر کی فیکٹریوں میں موجودہ غیر ملکیوں شہریوں ، پنجاب ، سندھ سے تعلق رکھنے والے شہریوں جو کہ اہم عہدوں کے علاوہ دیگر عہدوں پر کام کر رہے ہیں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں غیر ملکی شہریوں کے حوالے سے تمام فیکٹریوں کے معائنہ کا سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے سیکورٹی گارڈز کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کی گئی ہے سیالکوٹ میں رونماء ہونے والے واقعہ کے بعد سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور سمیت صوبے بھر کی فیکٹریوں کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہے غیر ملکی عملے کی تفصیلات خصوصی طور پر طلب کی گئی ہے

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>