پشاور، ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سنیپ چیکنگ،سنگین جرائم میں ملوث 5 خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتار

بدھ 8 دسمبر 2021 23:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) پشاور پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کو نکیل ڈالنے اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر خصوصی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تحت اسنیپ چیکنگ اور ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے جا رہے ہیں، اسی طرح ہیومن انٹیلی جنس کو بھی مزید فعال کیا گیا ہے تاکہ جرائم برخلاف مال میں ملوث افراد کو مذموم مقاصد میں ناکام بنایا جا سکے، نئی حکمت عملی کے تحت گزشتہ شب شہر کے 9 مختلف مقامات پر انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں جن کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 5 خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اسی طرح ہوائی فائرنگ کرنے والے متعدد افراد سمیت 140 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی ہے، کارروائیوں کے دوران 58 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور 14 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ جیل سے رہا ہونے والے 4 خطرناک ملزمان سمیت اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث متعدد افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 2 عدد کلاشنکوف، 24 عدد پستول، 14 رائفل اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں.ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید نے جاری خصوصی کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے جرائم کے خاتمہ سمیت سماجی برائیوں کے تدارک کے لئے بھی خصوصی اقدامات اٹھانے اور عوامی مسائل کی بروقت نشاندہی کے لئے عوامی رابطہ مہم کے تحت پی ایل سی میٹنگز کا سلسلہ بھی تیز کرنے کی ہدایت کی ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں