ایبٹ آباد پولیس کا ماہانہ اجلاس، گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

بدھ 8 دسمبر 2021 23:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت ایبٹ آباد پولیس کا ماہانہ اجلاس، گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او آفس ایبٹ آباد میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی کی زیر نگرانی ایبٹ آباد پولیس کے افسران کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ایس پی عارف جاوید، ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق، جملہ ڈی ایس پی صاحبان، ضلع کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد نے ضلع پولیس کی گزشتہ ماہ کی کاکردگی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ قبضہ مافیا، منشیات فروشوں، قتل، اقدام قتل ضرر سمیت دیگر مقدمات میں ملوث ملزمان، مجرمان اشتہاریوں، سود کا کاروبار کرنے والوں، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش سمیت جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروںکے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں،حساس مقامات، سکول، کالجز، بینکوں، منی چینجرز وغیرہ کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے، گشت کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے، انسدادی کاروائیوں میں تیزی لائی جائے،پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائیاں کی جائیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سنیپ چیکنگ، سرچ سٹرائیک کے دوران ناجائز اسلحہ ایمونیشن کی برآمدگی عمل میں لائی جائے،جیل سے رہا ہونے والے قیدیوں کی کڑی نگرانی جاری رکھیں، پبلک ٹرانسپورٹ میں تمباکونوشی کے عمل کی روک تھام یقینی بنائیں، زیر تفتیش مقدمات میںخاص طور پر منشیات کے مقدموںمیں تفتیشی امور بہتر بناتے ہوئے سزایابی یقینی بنائی جائے اور ڈی ایس پی اس کی بذات خود نگرانی کریں، جائیداد، رستہ، مساجد تنازعات کے حوالے سے علاقہ معززین کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ایسے تنازعات جو بعد از دشمنی یا کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہوں ان کا علاقائی طور پر حل یقینی بنایا جائے، انصاف کی فراہمی یقینی بنانے اور عوام کی سہولت اور آسانی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں