عمران خان اور ان کی ٹیم مہنگائی کے خلاف ڈٹی ہوئی ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

وزیراعظم نے بڑے معاشی و فلاحی اور انقلابی اقدامات کا اعلان کیا، معاون خصوصی اطلاعات و تعلقات عامہ

بدھ 8 دسمبر 2021 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور انکی ٹیم مہنگائی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے آج سب سے بڑے معاشی و فلاحی انقلابی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ احساس راشن رعایت کے تحت غریب و مستحق افراد اشیائے خوردنوش ارزاں نرخوں پر حاصل کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ پشاور کے حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔ معاون خصوصین نے کہا کہ احساس کی چھتری تلے جاری پروگرامز سے مہنگائی کم اور غریب عوام کو ریلیف ملے گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بننے کی جانب گامزن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملک کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی بار سب سے زیادہ اسکالرز شپس دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئمہ کرام اور اقلیتی مذہبی رہنماؤں کو ماہانہ اعزازیہ خیبرپختونخوا حکومت کا اہم ا قدام ہے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، معاون خصوصی کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ شہری جلد از جلد احساس راشن رعایت کے لیے اپنی رجسٹریشن کرائیں تا کہ وہ حکومت کے اس اقدام سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کریانہ سٹور مالکان بھی اس پروگرام میں رجسٹر ہو کر اس کا حصّہ بن سکتا ہے۔

احساس راشن رعایت کے تحت غریب و پسماندہ خاندانوں کو اشیائے خورد و نوش پر 30 فیصد رعایت ملے گی۔ معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود اور مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں جس کی بدولت صوبہ نہ صرف ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے بلکہ غربت بھی کم ہوئی ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں