Pاحساس راشن رعایت پروگرام سے شہریوں کو آٹا، گھی، تیل، دالوں و دیگر اشیائے خوردونوش کی خریداری پر رعایت ملے گی، پروگرام سے 2 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر
تمام ڈپٹی کمشنرز، احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت کریانہ سٹورز کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں، ڈاکٹر شہزاد خان بنگش
بدھ 8 دسمبر 2021 21:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ احساس راشن پروگرام سے کروڑوں لوگ مستفید ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام مستحق لوگوں کو آٹا چاول گھی اور دال، آئل اور دیگر اشیاء پر ایک ہزار روپے کی سبسڈی ملے گی۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت دکانداروں کی رجسٹریشن ضروری ہے اس لئے تمام ضلعی افسران متعلقہ اضلاع میں کریانہ سٹورز کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اجلاس کو بتایا کہ اس پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے قومی شناخت کارڈ پر رجسٹرڈ فون نمبر درکار ہوگا جو اشیاء کی خریداری سے قبل خاص اسٹورز پر دیا جائے گا جس کے بعد شہری سستے داموں اشیا حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2 کروڑ رجسٹرڈ خاندانوں میں ہر ماہ ایک ہزار روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، یہ رقم ایک ماہ استعمال نہ ہونے پر آئندہ ماہ بھی استعمال کی جاسکے گی۔ ریٹیل اسٹورز جو اس پروگرام میں رجسٹرڈ ہونا چاہتے ہیں ان کی تصدیق کی جائے گی جس کے لیے ان کا بینک اکاؤنٹ درکار ہوگا تاکہ سبسڈی کی رقم وصول کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ سبسڈی کی رقم میں مالکان کے لئے مراعاتی طور پر مناسب منافع بھی شامل ہوگا تاکہ وہ غرباء کو بخوشی سستی اشیائے خورونوش فراہم کرسکیں گے۔ مزید براں کورونا ویکسینیشن سے متعلق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ویکسینیشن مہم میں تیزی لانے کیلئے ڈیلی ویجرز کی بھرتیوں میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران ووٹ ڈالنے کے بعد نکلتے وقت ووٹرز کی ویکسینیش کیلئے متعلقہ جگہوں پر ویکسینیشن سنٹرز بنائے جائیں۔ ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے تمام ضلعی افسران کو بتایا کہ شنگل شاٹ کینسینو اور پاک ویک ویکسین وافر مقدار میں موجود ہیں اس لئے جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائیں اب وہ یہ ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کال سنٹرز کے ذریعے عوام کو ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک سے متعلق آگاہ کیا جائے۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے کہا کہ ویکسینیشن مہم کی کامیابی کیلئے صوبے بھر کے لائن ڈیپارٹمنٹس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس ضمن میں تعاون نہیں کرتا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن ویکسینیٹرز کی ٹریننگ مکمل چکی ہے ، وہ تمام ویکسینیشن مہم کی ٹیموں میں شامل کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویکسینیشن مہم کی کامیابی کیلئے مائکرو پلان بھی وضع کیا جائیگا۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مشیرخزانہ
میڈیا کا کردار کسی بھی جمہوری ریاست میں بہت اہم ہے ، صحافت اگر مثبت طریقے سے فعال ہو تو اس سے ایک مثالی ..
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
ؒوزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امینخان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت