cپشاور، اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

اتوار 16 جنوری 2022 19:35

(پشاور(آن لائن) صدر ڈویژن کے تھانہ بڈھ بیر پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی اسلحہ سمگلر گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے جو موٹر کار کے ذریعے غیر قانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم کو کوہاٹ روڈ ناکہ بندی پہ روکنے کی کوشش کی گئی جس نے رکنے کی بجائے راہ فرار اختیار کی، پولیس ٹیم نے گاڑی کا تعاقب شروع کرتے ہوئے دھر لیا ہے جس کی گاڑی سے 28 ہزار مختلف بور کے کارتوس، تین عدد رائفل، 56 عدد میگزین اور پارٹس کی شکل میں بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر پولیس کو غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کی اطلاع ملی تھی، اطلاع کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر تحسین اللہ کوہاٹ روڈ ناکہ بندی پر موجود تھا کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبری 467 کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر ڈرائیور نے رکنے کی بجائے راہ فرار اختیار کی، پولیس ٹیم نے مشکوک گاڑی کا تعاقب شروع کیا جس کے دوران تیز رفتاری کی وجہ سے مشکوک گاڑی بجلی پول سے جا ٹکرائی جو ملزم ایک مرتبہ پھر گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جس کو ناکام بناتے ہوئے دھر لیا گیا ہے جس کی شناخت عابد ولد عبد الخنان سکنہ درہ آدم خیل کے نام سے ہوئی، گاڑی کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 28 ہزار مختلف بور کے کارتوس، تین عدد رائفل، 56 عدد میگزین اور پارٹس کی شکل میں بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا، پولیس ٹیم نے اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل لے لی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسلحہ برآمدگی سمیت مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں