ج*پشاور، خطرناک راہزن گروہ گرفتار، چھینی گئی رقم ایک لاکھ روپے برآمد

اتوار 16 جنوری 2022 19:35

?پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) تھانہ پشتخرہ پولیس نے خطرناک راہزن گروہ کا سراغ لگا کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزما ن کا تعلق شہر کے نواحی علاقہ ولی آباد سے ہے جو اسلحہ کی نوک پر راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان نے دو روز قبل تھانہ پشتخرہ کی حدود سفید ڈھیری آفریدی گڑھی میں دوران واردات مزاحمت پر ایک شہری کو شدید زخمی کرتے ہوئے اس سے ایک لاکھ روپے چھینے تھے، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران سفید ڈھیری واقعہ سمیت دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے ابتدائی طور پر چھینی گئی رقم ایک لاکھ روپے نقد، قیمتی موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمدکر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدعی سہراب ولد عابد خان نے دور وز قبل تھانہ پشتخرہ پولیس کو بحالت مجروحیت رپورٹ کی تھی کہ چند مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر اس سے ایک لاکھ روپے چھین لئے ہیں جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ہے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی،ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ محمد علی نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کر کے ان کی کڑی نگرانی شروع کی جبکہ اسی طرح سفید ڈھیری اور اطراف میں موجود دیگر جرائم پیشہ عناصر کی بھی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران خطرناک واردات میں ملوث تین ملزمان ثاقب ، اسد خان پسران اطلس اور استقلال عرف بابوکا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے چھینی گئی رقم ایک لاکھ روپے نقد، قیمتی موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے مزید اہم انکشافا ت کی توقع کی جا رہی ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں