ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی برف باری کے دوران ٹریفک کی بحالی یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 17 جنوری 2022 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مرو ت نے گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور سی اینڈ ڈبلیو ڈیپا رئمنٹ کوگلیات میں برف باری کے دوران سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنانے کی ہدا یت یہ ہدا یت انہو ں نے پیر کے روز اپنے دفتر میںگلیات میں سڑکوں کی بحالی اور ممکنہ برف باری کی صورت میں سڑکوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے جا ری کیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-/ گلیات امین الحسن نے گلیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جی ڈی اے کی جانب سے ڈائریکٹر جی ڈی اے نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد نے گلیات ڈویویلپمنٹ اتھارٹی اور سی اینڈ ڈبلیو کو گلیات میں برف باری کے دوران سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر فیصل، ڈائریکٹر جی ڈی اے، ریسکیو ایمرجنسی آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر پختونخواہ ہائی وے اتھارٹی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات امین الحسن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے گلیات دورے کے دوران مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی بھی اکے ہمراہ موجود ہیں۔ گلیات سڑکوں کی بحالی کے کام کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد کے ہمراہ گلیات کا دورہ کیا۔ انہوں نے سڑکوں کی بحالی کا جائزہ لیا۔ اسکے علاوہ انہوں نے ریسکیو سروسز سینٹر اور پولیس سٹیشن باڑیوں تک کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈائریکٹر جی ڈی اے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن اوردیگر افسران بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں