بی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں انسداد پولیو مہم زور وشور سے جاری

پیر 17 جنوری 2022 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں انسداد پولیو مہم زور وشور سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان خالد اقبال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیرخان نے وانا میں جاری انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورعوام کی آگاہی کیلئے پولیو سے بچاؤ کے قطروں کی افادیت بتائی۔

انہوں نے لوگوں کو بتایاکہ اپنے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض جو کہ انسان کو ہمیشہ کیلئے معذور بنادیتا ہے سے محفوظ بنانے کیلئے انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیںاور ملک سے اس مہلک بیماری کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریںتاکہ ملک بھر میں بچوںکا مستقبل محفوظ کیا جاسکے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وانا نے پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کا جائزہ لیکر انہیں مختلف ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں