وزیر اعظم پاکستان کے ایگریکلچر ٹرانسفرمیشن پلان کے تحت ٹیلی فارمنگ اور ڈیجیٹل سروسز پلیٹ فارم کا افتتاح

منگل 18 جنوری 2022 17:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیواسٹاک محب اللہ خان نے وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ایگریکلچر ٹرانسفرمیشن پلان کے تحت خیبر پختونخواہ میں ٹیلی فارمنگ اور ڈیجیٹل سروسز پلیٹ فارم کے پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد اسرار، ڈی جی زراعت توسیع عابد کمال، ڈائریکٹر ایگریکلچر انفارمیشن سید عقیل شاہ اور محکمہ زراعت کے دیگر اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

ڈی جی زراعت توسیع نے وزیر زراعت کو منصوبہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔واضح رہے کہ اس پروگرام پر تقریبا دو ہزار چار سو ملین روپے لاگت آئے گی۔جس کے تحت محکمہ زراعت سے منسلک تمام اداروں کے لئے مشترکہ ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ محکمہ زراعت کے تمام اداروں کو ڈیجیٹلی منسلک کر نے سمیت ان کی تمام رپورٹنگ اور محکمہ زراعت کے تمام منصوبوں کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا اور زمینداروں کی آگاہی اور رہنمائی کے لئے مختلف موبائیل ایپلئکیشنز بنائی جائیں گے۔

زمینداروں کو محکمہ کی طرف سے معیاری سروسز مہیا کرنے کے لیئے تمام اسٹاف کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بہتر پلانگ کے لیئے ڈیجیٹل ڈیٹا کلیکشن اور انالیسز کو عمل میں لایا جائے گا۔ وزیر زراعت خیبر پختونخوا نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا تے ہوئے تمام منصوبہ کو وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق عملی جامعہ پہنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کی ہدایت کی۔ وزیر زراعت و لائیواسٹاک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت صوبہ میں زراعت کی ترقی اور زمینداروں کی خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments