چرچ کے دھماکے متاثر ین کو مالی امداد اور تمام دیگر سہولیات فراہم کرنااولین ترجیح ہے،وزیر ذادہ

منگل 18 جنوری 2022 17:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ پشاور آل سنٹس چرچ کے دھماکے متاثر ین کو مالی امداد اور تمام دیگر سہولیات فراہم کرنااولین ترجیح ہے اس ضمن میں 70 ملین روپے متاثرین کی مالی معاونت کے لیے دئیے گئے ہیں ۔یہ بات انہوں نے پشاور میں اقلیتی برادری کے لیے قائم کردہ اینڈو منٹ فنڈکے افتتاحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں رکن صوبائی اسمبلی روی کمار، سیکرٹری اوقاف خیام خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر معاون خصوصی کو اینڈومنٹ فنڈ سے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ چرچ پشاور کے متاثرین کی 70 ملین روپے مالی معاونت کر دی ہے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے سپیشل اینڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے اس میں وفاقی حکومت بھی 100 ملین روپے صوبائی حکومت کو فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ سو ملین راپے رکھے ہیں جبکہ محکمہ اوقاف200 ملین روپے دہشتگردی سی متاثرہ لوگوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

اسی طرح اقلیتی برادری کو مالی معاونت اور بحالی کے لیے اس فنڈ کو استعمال میں لایا جائے گا ۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے اقلیتی برادری کے لئے قائم کئے جانے والی اینڈومنٹ فنڈز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری کی مالی امداد کے لئے حکومت دستیاب وسائل روئے کار لا رہی ہے اور ان کی اولین ترجیح ہے کہ اقلیتی برادری کی ہر ممکن امداد کی جائے ۔ انھوں نے کہاکہ انڈومنٹ فنڈ سے اقلیتی برادری کے مسائل حل ہوںگے اور ان کی مالی امداد اور بحالی کے لیے یہ فنڈ کافی سود مند ہوثابت ہو گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں