چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا باٹئی بنڑ کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

منگل 18 جنوری 2022 17:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے محکمہ ایریگیشن کے ایس ڈی او اور دیگر تعمیراتی محکموں کے انجینئرز کے ہمراہ باٹئی بنڑ کا دورہ کیا اور تعمیراتی منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر معززین علاقہ سے ملاقاتیںبھی کیں اور ان کے مسائل سے متعلق آگاہی حاصل کی، بعض عوامی مسائل موقع پر حل کئے گئے جبکہ دیگر کے حل کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر فضل حکیم خان نے متعلقہ افسروں کو تعمیراتی منصوبوں سے متعلق سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمات کی فراہمی میں کوتاہی اور سستی ناقابل برداشت ہے،عوامی شکایات کسی صورت قبول نہیں تمام ترقیاتی منصوبے عوامی امنگوں کے عین مطابق وقت پر مکمل کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ باٹئی چوک بنڑ میں ترقیاتی کاموں کے کارکردگی کاجائزہ لینے کا مقصد عوامی خدمت کو یقینی بناناہے۔

کسی بھی متعلقہ افسر یا اہلکار کے خلاف شکایت موصول ہوئی تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بالادستی،اداروں کی مضبوطی،شفافیت اور سماجی شعبوں میں بہتر عوامی خدمات کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے جن کے حصول کیلئے تمام محکموں کو اپنے اپنے حصے کی ذمہ داریاں عوام دوست ماحول میں بطریق احسن پوری کرنی ہو ں گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں