ڈی پی او ایبٹ آباد ظہوربابر آفریدی کی ہدایات پر ڈی ایس پی لیگل محمد امین خان کی ضلع بھر کے ڈی ایف سی سٹاف کے ہمراہ میٹنگ

منگل 18 جنوری 2022 21:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر ڈی ایس پی لیگل محمد امین خان کا ضلع ایبٹ آباد کے جملہ تھانہ جات میں تعینات ڈیٹیکٹو فٹ کانسٹیبل ملازمین کو اپنی اپنی بیٹ میں ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں، مجرمان اشتہاریوں، ناجائز اسلحہ کے حامل افراد، امام بارگاہوں، مساجد، سکول، حساس مقامات، بازاروں، اڈہ جات اور تمام ترمعمولات زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات، ممبران اسمبلی و عوامی نمائیندگان کے بارے میں ہر قسم کی معلومات رکھنے، تقریبات، جلسہ جلوس، احتجاج اور نقص امن کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی خطاب کے دوران ڈی ایس پی لیگل نے کہا کہ محکمہ پولیس میں تھانہ جات کی حدود میں جرائم کی روک تھام اور علاقے سے باخبر رہنے کے لیئے ایک سراغ رساں کنسٹیبل کو تعینا ت کیا جاتا ہے جو کہ اپنے تھانہ کی حدود/بیٹ سے اپنے سینئر افسران کو باخبر رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران جملہ DFCs کو اپنے کام میں مزید بہتری لانے، علاقہ کے لوگوں خاص کر عوامی نمائیندگان، ممبران پی ایل سی، علماہ کرام اور دیگر علاقہ کے معززین کے ساتھ ہر وقت رابطہ میں رہنے اور علاقہ کی عوام کے ساتھ بہترین تعلقات استوار رکھنے کی ہدایات کی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار سرگرمی کی بروقت اطلاع افسران بالا تک پہنچانے کی ہدایات کی تاکہ اس کے سدباب کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جا سکے جبکہ موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظرنیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیوں میں مدد کے لیے اپنی بیٹ میں افغان مہاجرین، اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں