ایف آئی اے نے کرپٹو کرنسی کے فراڈ کی شکایات پر بنکوں کو ورچوئل کرنسی میں لین دین بند کرنے کی ہدایت کر دی

منگل 18 جنوری 2022 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) ایف آئی اے نے کرپٹو کرنسی کے فراڈ کی شکایات پر بنکوں کو ورچوئل کرنسی میں لین دین بند کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

پشاور سمیت صوبے بھر میں تمام بینکوں کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے جبکہ بینکوں کے حکام نے بھی بینکوں کے اندر اس حوالے سے بورڈز بھی لگا دیئے ہیں ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے اس سلسلے میں تمام مالیاتی اداروں کے ہیڈ کوارٹرز کو پہلے سے ہی آگاہ کیا تھا اٹھارہ ارب روپے کے فرارڈ اس حوالے سے ہو ئے تھے جبکہ دہشت گردوںکے لئے فنڈنگ میں بھی ورچوئل کرنسی استعمال کی شکایات ملی تھی ایف آئی اے نے فراڈ کے ایک ملزم کو آٹھ ماہ قبل گرفتار کیا تھا پشاور سٹی ، کینٹ ، ٹائون ، حیات آباد میں واقع تمام بینکوں نے ا س پر پابندی گزشتہ روز سے نا فذ العمل کردی ہے ۔

جبکہ اس حوالے سے بعض ا فراد کے خلاف انکوائری بھی شروع کردی ہیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں