اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرنے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اکیس اراکین کی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی

منگل 18 جنوری 2022 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرنے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اکیس اراکین کی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی گزشتہ روز اسمبلی اجلاس میں ان کا داخلہ روک دیا گیا اورا لیکشن کمیشن کا خصوصی عملہ بھی صوبائی اسمبلی میں تعینات رہا ۔

(جاری ہے)

اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے ایک صوبائی وزیر سمیت اکیس اراکین کی رکنیت معطل کردی گئی تھی خیبر پختونخوا اسمبلی کے جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی تھی ان میں فضل الہی ، محمد ظاہر شاہ ، عزیز اللہ خان ، فضل حکیم خان ، صاحبزادہ ثناء اللہ ، لیاقت علی خان ، ملک شوکت علی ، طفیل ا نجم ، محمدادریس ، ارباب محمد وسیم خان ، سید محمد اشتیاق ، میاں نثار گل ، ظفر اعظم ، شیر عظیم ، ہشام انعام اللہ ، احمد کنڈ ی، آغا اکرام اللہ گنڈا پور وغیرہ شامل تھے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں