منی بجٹ کی منظوری کے بعد مہنگائی کا نیا طوفان نے سراٹھا لیا

منگل 18 جنوری 2022 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) منی بجٹ کی منظوری کے بعد مہنگائی کا نیا طوفان نے سراٹھا لیا ہے متوسط اور کم تنخواہ دار ملازمین کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے گھی ، آٹا ، چینی ، نمک ، دالوں ، چاول ، سفید چنے ، آٹے کی قیمتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے بیس کلو آٹے کی بوری میں 150روپے تک جبکہ 80کلو بوری کی قیمت میں 200روپے کا اضافہ ہو گیا ہے پانچ کلو ڈالڈا گھی 2250روپے تک پہنچ گیا ہے گوشت پشاور میں 700روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے قیمہ ساڑھے چھ سو روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے انڈے دو سو روپے درجن ، چینی سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ، منی بجٹ کے باعث کم تنخواہ دار ملازمین اور سفید پوش طبقے کے گھریلو بجٹ درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے 150سے زائد اشیا ء پر سترہ فیصد سیلز ٹیکس لگنے کے بعد مہنگائی کا ایک نیا طوفان آ گیا ہے سب سے زیادہ آٹے اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں