ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عارف اللہ اعوان کی زیر صدارت تحصیل پہاڑ پور میں پنیالہ کے مقام پر کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 20 جنوری 2022 00:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عارف اللہ اعوان کی زیر صدارت تحصیل پہاڑ پور میں پنیالہ کے مقام پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سرکاری محکموں کے افسران سمیت میڈیا کے نمائندوں اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل انکی دہلیز پر جا کر سننا اور قانون کے مطابق ان کو حل کرنا ہے۔

کھلی کچہری کے دوران لوگوں نے بلا جھجک سرکاری محکموں سے متعلق اپنے ذاتی و اجتماعی مسائل افسران کے سامنے رکھے جن میں بجلی، گیس، پانی، صحت، تعلیم، سڑکوںو دیگر علاقائی مسائل بھی شامل تھے جس پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں جبکہ سائلین کو دیے گئے مقررہ وقت کے اندر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں