پشاور، 8 مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز،سنگین جرائم میں مطلوب 4 خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتار

جمعرات 20 جنوری 2022 00:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اسٹریٹ کرائمز اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے نئی حکمت عملی کے تحت شہر کی8 مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں، انٹیلی جنس انفارمیشن پر ہونے والے ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 4 خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اسی طرح جیل سے رہا ہونے والے عادی جرائم پیشہ اور اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے 3 ملزمان کوگرفتار کرنے سمیت 118 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے کر ان سے مختلف زاویوں پر پوچھ گچھ کی گئی ہے، ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران 50 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور غیر قانونی مقیم 9 افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اسی طرح کریک ڈاون کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، مصدقہ اطلاعات پر ہونے والی کارروائیوں کے دوران گرفتار افراد کے قبضہ سے 25 عدد پستول ، ایک عدد رائفل ا ور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید نے امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت میں یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ اولین ترجیح ہے جس کی خاطر نئی حکمت عملی کے تحت انٹیلی جنس انفارمیشن مزید فعال کرنے اور ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز تیز کرنے کی بھی ہدایت کی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں