پشاور، سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون، چار ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعرات 20 جنوری 2022 00:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) تھانہ داودزئی پولیس نے گزشتہ روز سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں سنگین واردات کی غرض سے موجود راہزن سمیت اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے افراد شامل ہیں جن کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ داودزئی افتخار خان نے گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سنگین واردات کی غرض سے موجود راہزن کو گرفتار کر لیا ، ملزم طاہر ولد روئید کا تعلق نواحی علاقہ میوڑہ سے ہے جو مین چارسدہ روڈ پر کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح قتل، اقدام قتل، راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کو پناہ اور امداد فراہم کرنے والے تین سہولت کاروں مجاہد ولد رحمت ولی، سلیم ولد خوشحال اور جنت گل ولد کچکول کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تینوںملزمان نے مختلف اشتہاریوں کو پناہ دی تھی جبکہ وقتا فوقتا مختلف سہولیات فراہم کرنے میں بھی ملوث ہیں، کریک ڈاون کے دوران گرفتار چاروں ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں