پشاور، مشکوک مسلح ملزم گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

جمعرات 20 جنوری 2022 00:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران مشکوک مسلح ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق شیر کیرہ سے ہے جو غیر قانونی اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے چار عدد پستول اور کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے اسلحہ نمائش میں ملوث عناصر کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اسلحہ سمیت تصاویر اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف بھی خصوصی مہم جاری کیا ہے جس کے دوران اب تک متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جاری مہم کے دوران گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کوہاٹ روڈ پر موجود مشکوک مسلح ملزم کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمدکر لیا گیا، ملزم عثمان ولد امین خان کا تعلق شہر کے دور افتادہ علاقہ شیر کیرہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران غیر قانونی اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں