کے پی میں کورونا فنڈز میں ایک ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں اور فراڈ ادائیگی کا انکشاف

جمعرات 20 جنوری 2022 00:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) خیبر پختونخوا (کے پی) میں گزشتہ مالی سال کے لیے محکمہ صحت کیکورونا فنڈز کے خصوصی آڈٹ کے دوران ایک ارب 38 کروڑ روپیکی سنگین بے ضابطگیاں اور 29 کروڑ روپیکی فراڈ ادائیگی پائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں محکمہ صحت کی غفلت، کمزوریوں، مالیاتی کنٹرول کی کمی کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے۔آڈٹ رپورٹ میں قومی خزانیکو پہنچنے والے نقصانات، فراڈ ادائیگیوں، فنڈز کا غلط استعمال، بے ضابطگیوں اور مشکوک ادائیگیوں سمیت بدانتظامی کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔رپورٹ میں کم ترین نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے زیادہ قیمتوں پر مختلف اشیاء کی خریداری کا بھی پردہ فاش کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں