خیبر پختون خوا ،انڈور اور آوٹ ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی ، ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری مکمل فعال رہے گی

جمعہ 21 جنوری 2022 00:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر اعلامیہ جاری کردیا جس کے تحت انڈور اور آوٹ ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری مکمل فعال رہے گی۔خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق کورونا کی 10 فیصد سے زیادہ شرح والے شہروں میں انڈور تقریبات پر 24 جنوری سے 15 فروری تک پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق انڈور شادی اور دیگر تقریبات میں 300 اور آئوٹ ڈور میں 500 سے زیادہ کی اجازت نہیں ہوگی اور 24 جنوری سے انڈور ڈائننگ پر بھی پابندی ہوگی۔کراٹے، باکسنگ، رگبی، مارشل ارٹ، واٹر پولو، کبڈی اور ریسلنگ پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ سنیما، تفریحی پارک، واٹر اسپورٹس، سوئمنگ پول میں بھی فل ویکسینٹیڈ 50 فیصد اجازت ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ مقدس مقامات 50 فیصد فل ویکسینٹیڈ افراد کیلئے ایس او پیز کیساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ،پبلک ٹرانسپورٹ میں ویکسینشن اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں