چیئرمین ڈیڈیک کی زیر صدارت یونیورسٹی آف سوات کے حوالے سے اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ

زیر تعمیر بلڈنگ میں کام مکمل ہونے پر تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو 2022 کے آخر تک کیمپس میں شفٹ کیا جائے گا ، فضل حکیم خان

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی زیر صدارت یونیورسٹی آف سوات میں ترقیاتی کاموں پر پیشرفت سے متعلق چار باغ میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان، وائس چانسلریونیورسٹی آف سوات ،رجسٹراراور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات نے یونیورسٹی کی اب تک کی کارکردگی اور ترقیاتی کاموں پر پیشرفت سے آگاہ کیا، بعد میں یونیورسٹی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بحث ہوئی اور یونیورسٹی آف سوات کی بہتری سے متعلق ضروری فیصلے کئے گئے۔

اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا کہ یونیورسٹی آف سوات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں اور زیر تعمیر بلڈنگ میں کام مکمل ہونے پر تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو 2022 کے آخر تک کیمپس میں شفٹ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان مارچ میں یونیورسٹی آف سوات کا دورہ کریں گے جس کیلئے انتظامات جاری ہیں۔

انہوں نے یونیورسٹی آف سوات سمیت انجینئرنگ یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی منصوبوں کیلئے خاطر خواہ اقدامات پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ا نہوں نے کہا کہ ان تعلیمی اداروں کے قیام سے ضلع سوات میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگا اور ضلع کے نوجوانوں کو علاقے میں ہی بہتر تعلیمی ماحول میسر آئے گا۔ اجلاس میں چیئرمین ڈیڈیک سوات نے یونیورسٹی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں چیئرمین ڈیڈیک سوات اور ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اوریونیورسٹی آف سوات کیمپس میں پودے بھی لگائے۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments