محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کی منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیاں،6 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) محکمہ ایکسائز خیبرپختونخواکا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے تین مختلف کاروائیاں کیں ،پہلی کارروائی خفیہ اطلاع پر جی ٹی روڈ حاجی کیمپ اڈا کے قریب ہوئی، ملزمان صادق خان ولد عنایت اور سید محمد ولد گل محمد ساکنان علی مسجد تحصیل جمرود ضلع خیبر کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے 2060گرام ہیروئن برآمدکر لی،دوسری کارروائی موٹروے کے قریب رنگ روڈ پر ہوئی، ملزم اعظم خان ولد عبدالخالق ساکن بشیر آباد حسن گھڑی پشاور کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 70گرام آئس اور 50 گرام ہیروئن برآمدکی جبکہ تیسری کاروائی خفیہ اطلاع پر رنگ روڈ موٹروے کے قریب ہوئی ،موٹر کار گاڑی نمبر ACC 464کو روک کر تلاشی کے دوران 2400گرام چرس برآمدکرکے ملزمان ندیم شاہد ولد خادم حسین ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ، سجاد حسین ولد منظور حسین ساکن ضلع جنگ اور عبداللہ ولد افنان خان ساکن پشاورجوکہ پولیس کانسٹیبل ہے کوموقع پر گرفتارکرلیا ہے۔

تینوں کارروائیوں میں مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں