بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا کی محکمانہ ترقی کمیٹی 30ریونیو اہلکاروں کی ترقی کے احکامات جاری کردئیے

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا سید ظفرعلی شاہ کی سربراہی میں محکمانہ ترقی کمیٹی نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات 30 ریونیو اہلکاروں کی ترقی کے احکامات جمعہ کو جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ مال کے مطابق ایس ایم بی آر سید ظفر علی شاہ کی سربراہی میں مذکورہ کمیٹی نے 14 قانون گو کو نائب تحصیلدار،4 ہیڈ رجسٹری محرر کوسب رجسٹرار، 6نائب تحصیلداروں کو تحصیلدار اور 2 اسسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پرترقی دیتے ہوئے چار قانونگو کو ریگولر کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔

ترقی پانے والوں میں محمد سلیم احمد،اشفاق خان،حبیب الرحمان ، محمد خان، تحسین اللہ،زر علی، محمد غفران،ملک ساجد خان، محمد اختر،سید جوہرعلی،محمد دانیال علی،فضل ہادی،سید علی افسر،سیف الملوک، تاج نبی، مشرف خان،حنیف اللہ،حبیب جان، طیب اللہ،محمد یعقوب اور دیگر شامل ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق ترقی پانے والے ریونیو اہلکاروں کی خدمات مختلف کمشنروں کے حوالے کردی گئی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں