پیپلزلائرزفورم کی جانب سے پشاورہائیکورٹ بارکی صدارت کیلئے امیدوار نامزد

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) سینئرقانون دان محمدمعظم بٹ پیپلزلائرزفورم کی جانب سے پشاورہائیکورٹ بارکی صدارت کیلئے امیدوار نامزد کردیئے گئے ہیں،ان کی نامزدگی کاباقاعدہ اعلان پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرنجم الدین خان نے پشاورہائیکورٹ بارروم میں جمعہ کو منعقدہ تقریب میں وکلا سے خطاب کے دوران کیا،نجم الدین خان کاکہناتھاکہ محمدمعظم بٹ پیپلزپارٹی کی تاریخ سے اچھی طرح واقف ہیں، ان کے ہائیکورٹ بارکے صدرمنتخب ہونے پروہ اس پوزیشن میں ہونگے کہ وہ سینئر اور نوجوان وکلا کی خدمات اوربارکی ترقی کیلئے اقدامات کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پارٹی کی ذیلی تنظیمیں اپنے متعلقہ اضلاع میں محمدمعظم بٹ کومکمل سپورٹ کرینگی،محمدمعظم بٹ کی پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت پرانہوں نے خوشی کااظہارکیاجبکہ اجتماع میں موجودوکلا نے بھی انہیں پارٹی میں بھرپوراندازمیں خوش آمدیدکہا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں