پشاور ،جائیدادکے تنازعہ پرفائرنگ کے نتیجے میں دوافرادشدیدزخمی ،ملزمان فرار، مقدمہ درج

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) مچنی گیٹ پشاور کے علاقہ پٹوارپایان میں جائیدادکے تنازعہ پرفائرنگ کے نتیجے میں دوافرادشدیدزخمی ہوگئے ملزمان فرارہوگئے،زخمی اسامہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ روزوہ حجرے میں موجودتھاکہ اس دوران مسلح ملزم سمیع اللہ،ساجد،جمشیداللہ اورکرامت نے آتے ہی فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں سیف اللہ اورمیں شدیدزخمی ہوگئے،مقامی افرادنے طبی امدادکیلئے ہسپتال پہنچایاجبکہ ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرارہوگئے،مجروح کے مطابق وجہ عناد جائیدادکاتنازعہ ہے،پولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں