سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا کا پاک افغان بارڈر طورخم کا دورہ

ہفتہ 22 جنوری 2022 13:10

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جنوری 2022ء) سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا طاہر اورکزئی نے گزشتہ روز پاک افغان بارڈر طورخم کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر پر ویکسینیشن اور سکریننگ کا جائزہ لیاجبکہ بارڈرپر واقع پاک افغان دوستی ہسپتال کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر ہسپتال کے سٹاف سے ملے اور صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا طاہر اورکزئی نے کہا کہ اومی کرون کیلئے محکمہ صحت کا عملہ ہمہ وقت چوکس ہے ، پشاور میں بڑھتے ہوئے اومی کرون کیسز کے پیش نظر ہنگامی اقدامات اٹھارہے ہیں۔واضح رہے کہ  پاک افغان بارڈر پر روازانہ ہزاروں افراد کی سکریننگ اور ویکسینیشن ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں