بونیر میں کڑاکڑ ٹنل پر عنقریب تعمیراتی کام کا آغاز ہوجائیگا، ریاض خان

ہفتہ 22 جنوری 2022 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) وزیراعلی خیبر پختون خوا کے مشیر برائے مواصلات وتعمیرات ریاض خان نے کہا ہے کہ بونیر میں کڑاکڑ ٹنل پر عنقریب تعمیراتی کام کا آغاز ہوجائیگا جس کے لئے ٹینڈر بھی شائع ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونیر میں جاری تعمیراتی کاموں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ریاض خان نے کہا کہ کڑاکڑ ٹنل کی تعمیر سے نہ صرف پہاڑی فاصلہ تین گنا کم ہو جائے گا بلکہ علاقے میں انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت تجارتی سرگرمیوں کو فروغ، سیاحتی سماجی اور اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو بھی بڑا فائدہ ہوگا۔ ٹنل کی تعمیر سے پہاڑی فاصلہ گیارہ کلومیٹر سے کم ہو کر تین کلومیٹر ہو جائے گا۔ وزیراعلی کے مشیر نے کہا کہ یہ منصوبہ بونیر اور سوات کے ملحقہ علاقاجات کے باشندوں کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا،منصوبے کی تکمیل سے وہاں کے دور دراز پسماندہ و پہاڑی علاقے آپس میں منسلک ہوجانے سے سیاحت کیلئے نئے سپاٹ کی دریافت میں بھی مدد ملے گی۔ مشیر نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ضلع بونیر میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں