پی اے ایف سکواش اکیڈمی کے لئے ہونیوالے سکواش ٹرائلز اور لیگ میچ مکمل ہوگئے

ہفتہ 22 جنوری 2022 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) پی اے ایف سکواش اکیڈمی کے لئے ہونیوالے سکواش ٹرائلز اور لیگ میچ مکمل ہوگئے گزشتہ روز لیگ مقابلوں کی اختتامی تقریب پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں منعقد ہوئی اس موقع پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمرزمان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس پی اے ایف گروپ کیپٹن احمد قاضی مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ آفیسر کمانڈنگ سپورٹس پی اے ایف شعیب اور دیگر شخصیات موجود تھیںپی اے ایف اکیڈمی کے لئے ٹرائلز میں دو سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں انڈر11 13 15 اور 17 کے کھلاڑیوں نے حصہ لیاان میں سے ہر ایج گروپ سے بارہ بارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا اور ان کے درمیان ایک ماہ تک لیگ میچ کرائے گئے گزشتہ روز ان بارہ میں سے بھی مزید شارٹ لسٹنگ کی گئی اور ہر ایج گروپ سے پانچ پانچ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جن کو پی اے ایف سکواش اکیڈمی میں تربیت فراہم کی جائے گی کھلاڑیوں کو تمام بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی اس موقع پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمرزمان نے کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کھلاڑیوں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے پی اے ایف اکیڈمی پشاور میں تمام بہترین سہولتیں موجود ہیں کھلاڑیوں کو محنت کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ بہترین کوالیفائیڈ کوچزگرانڈز اور کورٹس موجود ہیں کھلاڑیوں کو فزیکل فٹنس پر بھی توجہ دینا ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن اور پی اے ایف کے سربراہ ائر چیف مارشل ظہیر الدین بابر سینئر نائب صدر عامر مسعود اور سیکرٹری ونگ کمانڈر ارمغان عزیز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر ہمارے پاس بچوں میں ٹیلنٹ ہے اسی وجہ سے اس پر کام ہورہا ہے اور انٹرسکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے بھی منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں کو ان ایج گروپ کھلاڑیوں کیساتھ ٹریننگ میں شامل کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں