سیاست میں خواتین کاکردارمسلمہ ہے،سینیٹر روبینہ خالد

پیپلزپارٹی کی خواتین مردوں کی شانہ بشانہ رہ کرہر تحریک کاحصہ رہی ہیں ‘ صوبائی صدر پیپلز پارٹی خواتین ونگ

ہفتہ 22 جنوری 2022 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ سیاست میں خواتین کاکردارمسلمہ ہے، پیپلزپارٹی کی خواتین مردوں کی شانہ بشانہ رہ کرہر تحریک کاحصہ رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کے زیر اہتمام کوہاٹ میں منعقدہ کنویشن سے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری شازیہ طہماش،نائب صدور اشبر جدون ، دینا ناز ، مہر سلطانہ ، مسرت نیاز ، نیلوفر بھی موجود تھیں جبکہ شعبہ خواتین کنونشن میں صوبہ بھرسے خواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کرکے پارٹی فیصلوںپراعتماد کااظہارکیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ونگ کی رہنماوں نے کہا کہ یہ کنونشن پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی کامیابی کاپیش خیمہ ثابت ہوگا جس میں خواتین بھرپوراندازمیں شرکت کرینگی پی پی پی شعبہ خواتین کی صوبائی صدر روبینہ خالد نے کہا کہ خیبرپختونخواکی تاریخ کامیگا کنونشن کے کامیاب انعقاد پر سب کو مبارکبادپیش کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی مرکز وصوبے میں قائم حکومت عوام کی ریلیف کاکوئی بڑامنصوبہ شروع نہ کرسکی دوسروں کے منصوبوں پرتختی لگاناانکا شیوہ بن چکاہے، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کانام تبدیل کرکے احساس پروگرام رکھنا اس ناجائزحکومت کی بدنیتی اوربے ضمیری کابڑاثبوت ہے،یہ نااہل حکومت ملک کی عوام بالخصوص خواتین کوراشن کارڈاورلنگرخانوں کے آگے قطاروں میں ذلیل وخوارکامنصوبہ ہی دے سکی،ملک کی تشویشناک حالت کومدنظررکھتے ہوئے اب عوام بالخصوص کواتین کو بلاول بھٹوکاساتھ دینے کیلئے لانگ امرچ کیلئے نکلناچاہئے،پی پی پی شعبہ خواتین ونگ کی نائب صدر دینا ناز نے کہا کہ پیپلزپارٹی وویمن ونگ کنونشن میں اتنی بڑی تعدادمیں خواتین کی شرکت قابل دیدہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کواعلیٰ مقام دیاہے یہی وجہ ہے کہ آج دیگرجماعتوں کی خواتین پی پی میں شامل ہورہی ہیں،پیپلزپارٹی ویمن ونگ صوبہ بھرمیں منظم ہورہی ہے،پارٹی خواتین کومتحرک کرنے میںنئی قیادت کااہم کردارہے،خیبرپختونخوامیں اس عظیم الشان کنونشن کی کامیابی کاسہرا صوبائی صدر سینیٹرروبینہ خالدسمیت تمام عہدیداروں اورجیالیوں کے سرہے دینا ناز نے کہا کہ نوجوان،بے روزگاری کی وجہ سے نفسیاتی مریض بن رہے ہیں،ملک کاہر شعبہ جمودکاشکار ہے،خارجہ پالیسی ناکام ہی نہیں بلکہ ختم ہوچکی ہے،بڑی بڑی بھڑکیاں مارنا عیاں ہوچکاہے،ملکی اقتدار،سیاسی قیادت کو حالات سنبھالنامحال ہوچکاہے،وویمن ونگ خیبرپختونخوالانگ مارچ اور بلاول کی للکارکولبیک کہتی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں