پشاور سمیت صوبے کے سترہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہونے کے ایک مہینہ گزرنے کے باوجود حلف برادری نہ ہو سکی

ہفتہ 22 جنوری 2022 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء) پشاور سمیت صوبے کے سترہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہونے کے ایک مہینہ گزرنے کے باوجود حلف برادری نہ ہو سکی کامیاب ہونے والے کونسلرز ، چیئر مینز ، ڈسٹرکٹ میئر ز کی کامیابی کے اعلامیہ بھی جاری نہ ہو سکے اور بلدیاتی سسٹم مفلوج ہو کر رہ گیا ہے بلدیاتی سسٹم میں اختیارات کی منتقلی بھی نچلی سطح تک نہ ہو سکی ایک مہینہ گزرنے کے باوجود نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کا تعین نہ ہو سکا جس کے باعث بلدیاتی نمائندوں میں شدیدتحفظات پائے جا رہے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے اسمبلی سے بلدیاتی انتخابات غیر سیاسی جماعتوں پر کرنے کا ایکٹ کی منظوری دی تھی جبکہ عدالت نے جماعتی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے بعد معاملات پیچدہ ہو گئے ہیں اور ان معاملات کے پیچدہ ہونے کے باعث اختیارات کی منتقلی نہیں ہو سکی صوبائی حکومت کی جانب سے اب دوبارہ نئی قانون سازی کرنا پڑیگی اور نئی قانون سازی کے بعد ممکنہ طورپر انہیں اختیارات منتقل کردیئے جائینگے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں