ا*میئر پشاور زبیر علی کی قیادت میں وفد کی آفتاب شیرپائو سے ملاقات

ٌسابق سینیٹر نے میئر پشاور انتخابات میں تعاون پر قومی وطن پارٹی کے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا پشاور کی خوبصورتی یقینی بنانے کیلئے منصوبہ بندی مشاورت سے کی جائے گی ‘ نو منتخب مئیر زبیر علی

اتوار 23 جنوری 2022 19:25

Uپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) پشاور کے نو منتخب میئر حاجی زبیر علی ‘ سابقہ سینیٹر حاجی غلام علی اور ارباب فاروق جان کی قیادت میں وفد نے چیئرمین قومی وطن پارٹی احمد خان شیرپائو اور صوبائی چیئرمین سکندر شیرپائو سے ان کی رہائشگاہ وطن کور میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر سابق سینیٹر حاجی غلام علی نے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو کا پشاور میئر شپ کیے انتخابات میں بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پشاور کی تعمیر اور ترقی کیلئے ہم سب مل کر کوششیں کریں گے اور پشاور جو ایک تاریخی شہر ہے اس کی تاریخی حیثیت کو بحال کرنے اور پشاور کے مسائل حل کرنے کے لئے آپ کے تعاون کے منتظر ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جب پشاور کی ترقی اور خوبصورتی یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں ' مختلف مکتبہ فکر کے لوگ اور عوام ایک پیج پر ہونگے تو ہم اپنا ہدف حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نو منتخب میئر پشاور حاجی زبیر علی کی کامیابی پشاور کے غیور عوام ' مائوں اور بہنوں کی کامیابی ہے اور پشاور ترقی کیلئے مشاورت سے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جس کے حل کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی مشاورت سے کی جائیگی جس پر جلد کام کا آغاز کیا جائیگا جس سے پشاور میں ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔

اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا کہ حاجی زبیر علی کا بطور میئر پشاور انتخاب شہر کیلئے نیک شگون ہے اور امید ہے کہ میئر پشاور کی قیادت میں پشاور کے عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور پشاور کے عوام کو بھر پور ریلیف دیا جائے گا اس سلسلے میں میری اور میری جماعت بھر پور تعاون کرے گی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں