wوزیر بلدیات کا سیکرٹری بلدیات کے ہمراہ ڈیرہ ٹاؤن شپ کا دورہ

اتوار 23 جنوری 2022 19:25

, پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی فیصل امین خان گنڈہ پور نے ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کے دورہ کے دوران ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفاتر کا معائنہ کیا اور اس کے عملے سے ملے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہجہان خان بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر صوبائی وزیر اور سیکرٹری بلدیات نے ڈی ڈی اے کالونی کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور ڈیرہ ٹاؤن شپ کے وسط میں بڑے تفریحی مقام بینظیر پارک میں موسم کی مناسبت سے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا پروگرام کے تحت ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی محکمہ جنگلات کے تعاون سے ٹاؤن شپ میں پہلے مرحلے میں ایک ہزار سے زائد پودے لگائے گی جبکہ اگلے مرحلے میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کے موقع پر درخت لگانے کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا فیصل امین گنڈاپور نے ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کو ہدایت کی کہ ٹاؤن شپ کی مجموعی خوبصورتی کیلئے منصوبہ بندی کے علاوہ پارکوں کو زیادہ دلکش بنانے کیلئے ڈیزائن ازسرنو تیار کئے جائیں جن میں شجرکاری اور قدرتی خوبصورتی پر بطور خاص توجہ دی جائے انہوں نے ٹاؤن شپ میں صحت و صفائی کی صورتحال بہتر بنانے پر ٹاؤن شپ انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر ٹاؤن شپ کے رہائشیوں اور ڈیرہ کے بعض عمائدین نے بھی صوبائی وزیر اور سیکرٹری بلدیات سے ملاقات کی جنہوں نے ڈیرہ ٹاؤن شپ کی خوبصورتی اور انفراسٹرکچر بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں