y ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے رزمک روڈ کو مکمل طور پر کلیر کردیا

اتوار 23 جنوری 2022 19:25

Gپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے رزمک روڈ کو مکمل طور پر کلیر کردیا۔ گزشتہ رات راستے میں برف باری کی وجہ سے پھنسے ہوئے بارہ خاندانوں کو سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بروقت کوششوں کی وجہ سے بحفاظت رزمک منتقل کیا گیا۔ ایمر جنسی ریسپانس ٹیم کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) دولت خان کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزمک شاہد اقبال، ڈی ایس پی رزمک جمشید خان، ٹی ایم او رزمک، ریسکو 1122، سول ڈیفنس، ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام ہر وقت کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں جو موجودہ برف باری کے ختم ہونے تک عملے اور مشینری کی موجودگی کو 24 گھنٹے یقینی بنائیں گے اور روڈ کو ٹریفک کے لیے کلیر کرینگے۔ ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ رزمک آئیں تاکہ دوران سفر کوئی دقت محسوس نہ ہو۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments