ّکراچی، پروفیسرجمیل اختر اعوان کی مدت ملازمت پوری ہونے پر الوداعی تقریبات کا سلسلہ جاری

اتوار 23 جنوری 2022 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) جوائنٹ مینجمنٹ کونسل کے کوآرڈینیٹر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد پروفیسرجمیل اختر اعوان کی مدت ملازمت پوری ہونے پر الوداعی تقریبات کا سلسلہ جاری،کالج کے کلیریکل سٹاف کی جانب سے الوداعی تقریب میں پروفیسرز اور عملہ کے سرکردہ افراد کی شرکت،پرنسپل جمیل اختر اعوان اور پروفیسر ممتاز حیدر کی خوبصورت شاعری نے تقریب کا چار چاند لگائے۔

اس حوالہ سے ہفتہ کے شب گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے کلیریکل سٹاف کی جانب سے پرنسپل پروفیسر جمیل اختر اعوان،پروفیسر مشتاق خان اور سردار ولی الرحمن کے اعزاز میں خوبصورت الوداعی عشائیہ کی تقریب کا انعقاد نجی ہوٹل میں کیا گیا۔جس میں ایکٹنگ پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر مفتی عبدالوہاب،پروفیسر ممتاز حیدر،پروفیسر مشتاق خان جدون،پروفیسر منیر سواتی،اکاونٹنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سردار واجد،کلیم خان جدون اور منسٹریل سٹاف کے افراد بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں پرنسپل پروفسیر جمیل اختر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جے ایم سی کو سنھبالنے میں کلرکوں کا بڑا ہاتھ رہا ہے۔کالج کے عملہ پر ہمیشہ اعتماد کیا جس کے مثبت نتائج مرتب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قابل فخر تھا ہزارہ کے سب سے بڑی اور قدیم درسگاہ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرکے باعزت طور پر سبکدوش ہو رہا ہوں۔کالج میں طلبہ و طالبات کی تعلیمی استعداد بڑھانے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے اور کالج کے تزئین آرائش میں انقلابی تبدیلیاں لائی ہیں۔

انہوں نے تقریب میں عملہ کی فرمائش پر خوبصورت اشعار پیش کرکے محفل کو بھی گرما دیا تھا۔ تقریب میں ڈاکٹر مفتی عبدالوہاب، پروفیسر ممتاز حیدر،پروفیسر مشتاق خان اور دیگر نے بھی پرنسپل پروفسیر جمیل اختر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ کالج کی مینجمنٹ میں ہمیشہ مثال کے طور یاد رکھیں جائیں گے۔کلیریکل سٹاف نے پرنسپل کو یادگاری سوینئر بھی پیش کیا اور تقریب میں پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے بھرپور استقبال کیا اور عشائیہ میں روایتی لذیذ کھانوں سے تواضع کی ہے۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments