خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص چل بسا

اتوار 23 جنوری 2022 21:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی۔محکمہ صحت خیبر پختونخواکی جانب سے اتوار کی شام جاری ہو نے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا تاہم اب تک صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی ٹوٹل تعداد5972ہو گئی ،خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد185340تاہم ایکٹیو کیسز کی تعداد3600رہی، گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں نئے مریضوں کی تعداد885ہو گئی ہے، کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی ٹوٹل تعداد175765جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران70افرادکورونا سے صحتیاب ہوئے،اسی طرح صوبے میں کل کورونا وائرس کی4056467افراد کے ٹیسٹ گئے جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ٹیسٹوں کی تعداد10015رہی۔

(جاری ہے)

جاری ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مردان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہو ا،مردان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد578ہوگئی، کورونا سے 24گھنٹوں کے دوران مزید101افراد متاثر ہوئے، کورونا کیسز کی تعداد12885ہوگئی،ایکٹیو کیسز کی تعداد273رہی، ، کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی ٹوٹل تعداد12034رہی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں