پشاور کے تین ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد91ہو گئی

اتوار 23 جنوری 2022 21:50

پشاو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) پشاور کے تین ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد91ہو گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا مریضوں کی تعداد46ہو گئی ، ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کیلئی122بیڈزمختص ہیں، ہسپتال میں کل وینٹیلیٹرز کی تعداد68ہے اورکورونا وائرس کے مریضوں کیلئی38وینٹیلیٹرز مختص کئے گئے ہیں جن پر13مریض زیرعلاج ہیں،کورونا وائرس کی9نئے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا اور کورونا وائرس کی7مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گی ، ہسپتال میں کورونا وائرس سے کسی مریض کی موت کی تصدیق نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کی19مریض زیرعلاج ہیں ہسپتال میں 8 کورونا وائرس کے 8نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے ،آئی سی یو میں1مریض داخل ہیں، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں26کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں جبکہ کورونا کے مریضوں کیلئی122بیڈز مختص ہیں، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 28وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کیلئے مختص ہیں، ہسپتال میں کورونا کی6مریض انتہائی نگہداشت بائی پیپ اور وینٹی لیٹرز پر ہیں، کورونا سے متاثرہ9مریض ایچ ڈی یو پر زیر علاج ہیں، کم مقدار آکسیجن 31بیڈز مختص جس پر11مریض زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments