خیبرکے پہاڑوں میں راستہ بھٹکنے والے 11 بچوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا

پیر 24 جنوری 2022 15:47

جمرود (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) خیبرکے پہاڑوں میں راستہ بھٹکنے والے 11 بچوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔جمرودکے پہاڑی علاقے میں11 بچے پکنک منانے گئے تاہم وہ راستہ بھول گئے جس کے بعد اندھیرا بڑھا اور کھانے پینے کی اشیا ختم ہونے لگیں تاہم بچوں نے اپنی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پراپ لوڈ اور گوگل لوکیشن شیئر کردی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد انتظامیہ کی ٹیمیں بچوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں اور بچوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کے مطابق گو گل لوکیشن کی مدد سے تمام بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے اور اب تمام بچے محفوظ ہیں۔انہوںنے کہاکہ بچوں کو کھانا اور ضروری اشیاء بھی دی گئیں ،تمام بچوں کو اسسٹنٹ کمشنر جمرود کے آفس منتقل کردیا گیا جہاں سے انہیں والدین کے حوالے کیا جائیگا۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلعی انتظامیہ خیبر سے رابطہ کرتے ہوئے بچوں کو ڈھونڈنے کیلئے تمام وسائل،افرادی قوت بروئے کارلانے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں