گ* پی اے ایس گروپ کو گریڈ 17 سے اور گریڈ 18 میںمستقل بنیادوں پر ترقیاں دیدی گئیں

بدھ 26 جنوری 2022 19:35

-پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) حکومت خیبر پختونخوا نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے اعلامیے کی پیروی کرتے ہوئے پی اے ایس گروپ کے افسران فرقان اشرف اور شوذب عباس کو گریڈ 17 سے اور گریڈ 18 میںمستقل بنیادوں پر ترقیاں دیدی ہیں جبکہ گریڈ 18 میں عارضی بنیادوں پر تعینات خورشید عالم کوگریڈ 18 میں مستقل بنیادوں پر ترقی دی گئی ہے ترقی پانے کے بعد فرقان اشرف (بی ایس - 18) کو بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری کم پی ایس او برائے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، خورشید عالم (بی ایس- 18) کو بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ترقی و منصوبہ سازی خیبرپختونخوا اور شوذب عباس (بی ایس -18) کو بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر پرفارمنس منیجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ، چیف سیکرٹری دفتر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہیں اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ تین الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں