خیبر پختونخوا اس وقت سرمایہ کاری کیلئے سب سے موزوں صوبہ ہے،شوکت یوسفزئی

دنیا کے سر مایا کار خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں،خیبر پختونخوا کے وزیر محنت پارلیمانی امور

بدھ 26 جنوری 2022 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) خیبر پختونخوا کے وزیر محنت پارلیمانی امور و انسانی حقوق شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اس وقت سرمایہ کاری کیلئے سب سے موزوں صوبہ ہے۔دنیا کے سر مایا کار خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں سرمایہ کاروں کیلئے بہترین سہولیات دی جارہی ہیں۔

اور بہت جلد سرمایہ کاروں کا رخ پاکستان کی طرف ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دبئی ایکسپو میں پاکستانی انکلوژر کے دورہ کے موقع پر زرعی شعبہ میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے دوران تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے ایک بہترین جغرافیائی حیثیت دی ہے جسکی وجہ سے خیبر پختونخوا سرمایہ کاری کے لئے ایک حطہ کا ایک موزوں ترین صوبہ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زرعی سیکٹر میں لائیو سٹاک،ماہی پروری،اور زراعت کے میدان میں سرمایہ کاری کیلے اہم موقع موجود ہیں۔انکا کہنا تھا کہ انرجی کے شعبہ،سیاحت،اورمعدنیات میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطہ کا اہم ترین ملک ہے اور جو اسکی جغرافیائی حیثیت ہے او سے پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

مستقبل میں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنیوالی ہے دبئی ایکسپو ہمارے لئے ایک اہم موقع ثابت ہورہا ہے اور ہم اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ دبئی ایکسپو میں سب سے زیادہ پزیرائی خیبر پختونخوا انکلوژر کو ملی ہے۔دنیا کے سرمایہ کار خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کر رہی ہے۔وزیر اعلی محمود خان کی حکومت میں سرمایہ کاروں کو سہولیات دی جارہی ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام مفاہمتی یادداشتوں پر عمل یقینی بنائیگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں