ؒ صوبائی حکومت کی جانب سے خواتین کی تعلیم و تربیت کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،صوبائی وزیرکامران خان بنگش

بدھ 26 جنوری 2022 22:00

ج*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں صوبائی حکومت کی جانب سے خواتین کی تعلیم و تربیت کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں خواتین کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ خواتین نہ صرف تعلیم کے شعبے میں بلکہ کھیلوں میں بھی دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بہت جلد ضم اضلاع میں شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کا کیمپس بنائیں گے تاکہ وہاں کی خواتین بھی آگے بڑھیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پشاور یونیورسٹی کانووکیشن ہال میں شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کے چھٹے کانووکیشن کے موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر کامران خان بنگش نے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے 1184 طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں جبکہ 5 سکالرز کو پی ایچ ڈی، 60 میں ایم فل کی ڈگریاں اور 39 طالبات میں گولڈ میڈلز تقسیم کئے گئے۔

صوبائی وزیر نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تجربات سے اپنے ادارے کو فائدہ پہنچائے۔ شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی میں حکومت کے 2 ارب کے پراجیکٹس چل رہے ہیں، 2021 میں صوبہ بھر میں 16 نئے کالجز بنائے گئے جبکہ 2022 میں 30 سے زائد کالجز بنائے جائیں گی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں