oپشاور،سپیشل سیکرٹری بلدیات معتصم باللہ کا بنوں کا دورہ

eبنوں ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ٹاؤن شپ کے مسائل معلوم کئے

بدھ 26 جنوری 2022 22:00

ٹ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) سپیشل سیکرٹری بلدیات معتصم باللہ نے بدھ کے روز ضلع بنوں کے دورے کے موقع پر بنوں ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ٹاؤن شپ بنوں کے مسائل معلوم کرنے کیلئے ٹاون شپ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جہاں انہوں نے بنوں ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 27 اہلکاروں کو غیر حاضر پاکر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے بنوں ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام بنوں ٹاؤن شپ میں سڑکوں کی خستہ حالی، سیوریج کی ناگفتہ بہ صفائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوںنے بحیثیت ڈائریکٹر بنوں ڈیویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان نے انہیں بنوں ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور بنوں ٹاؤن شپ کی بنیادی ضروریات پر تفصیلی بریفننگ دی۔ اور اس ضمن میں پراجیکٹ ڈائریکٹر بی۔

(جاری ہے)

ڈی۔اے شبیر خان نے بنوں ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور بنوں ٹاؤن شپ میں بحیثیت ڈائریکٹر بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی تجاوزات کا خاتمہ، نالیوں کی صفائی ستھرائی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے انھیں آگاہ کیا۔

انہوں نے سپیشل سیکرٹری بلدیات معتصم باللہ کی وساطت سے صوبائی حکومت سے بنوں ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور بنوں ٹاؤن شپ کو دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے فنڈ کے اجرائکی درخواست کی۔جس پر سپیشل سیکرٹری بلدیات نے انکی درخواست صوبائی حکومت کے ذمہ داروں تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں